اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان ذمہ دار ریاست ،تمام ادارے بشمول مسلح افواج قومی سلامتی کے مضبوط ستون اورمادر وطن کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا مئی 2025 کی کشیدگی نے پاکستانی افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار ،بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ذمہ دارانہ مگر بھرپور دفاعی عزم کو پوری دنیا کے سامنے نمایاں کیا کوئی بھی پروپیگنڈا حقیقت کو مسخ نہیں کر سکتا،بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں ،قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں منظم مہم کا حصہ ،مقصد خطے و بیرون ملک بھارتی تخریبی سرگرمیوں اور پاکستان میں ریاستی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا ہے۔
طاہر انداربی نے کہا اشتعال انگیز بیانیہ خطے میں امن و استحکام کےلئے بھارت کے عدم احترام کی واضح مثال ہے،پاکستان کی مسلح افواج پربے بنیاد باتیں بنانے کی بجائے بھارت کو ہندوتوا نظرئیے کا جائزہ لینا چاہیے ،ہندوتوا نظرئیے نے بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قتل، ماورائے عدالت کارروائیوں، عبادت گاہوں واملاک کی مسماری کو جنم دیا،بھارتی ریاست وقیادت انتہا پسندمذہبی بیانیے کی یرغمال بن چکی،پاکستان بقائے باہمی، مکالمے و سفارتکاری پر یقین رکھتا اورقومی مفادات و خودمختاری کے تحفظ کےلئے پوری طرح متحد ، پرعزم ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کابیان اشتعال انگیز ، کوئی بھی پروپیگنڈا حقیقت کو مسخ نہیں کر سکتا،پاکستان
















