کے پی،بلوچستان میں آپریشز،بھارتی حمایت یافتہ14خوارج جہنم واصل


راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)کے پی،بلوچستان میں آپریشز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ14خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خوارج کی خفیہ اطلاع پر 5 دسمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،ڈیرہ بگٹی میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد منطقی انجام پہنچے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاہلاک ہونے والے متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہا سکیورٹی فورسز کی جرات و پروفیشنل ازم پر فخر ہے،فتنہ الخوارج کےخلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں،پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑ ی ہے،ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے 364انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ،فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشتگرد شاکر سمیت24کو گرفتار کرلیا۔

کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاﺅالدین اوراٹک میں کی گئیں،دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، دہشتگرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔