26 ،27ویں ترامیم کیخلاف آل پاکستان وکلا کنونشن


لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام26 ،27 ویں ترامیم کےخلاف آل پاکستان وکلا کنونشن ،سینیٹر حامد خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ربیعہ باجوہ ،ریاست علی آزاد ،عامر نواز وڑائچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا26،27 ویں ترامیم سے لگی انگاری ڈی چوک جائےگی،چولستان میں تحریک شروع ہو رہی ہے اگر آپ کے گھر پانی نہ پہنچے تو سمجھ لیں کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے حق پر ڈاکہ ڈالا جا چکا، پورا ملک سازش کے تحت پنجاب سے نفرت کر رہا ہے،حکمرانوں کی طرح سرنڈر نہیں کریں گے،سپریم کورٹ کے اختیارات کو ختم کر دیا گیا، پورے پاکستان میں وکلا تحریک چلے گی،آئین کی بحالی کےلئے کھڑا ہونا ہو گا۔

وکلا رہنماﺅں نے کہا کنٹرولڈ جوڈیشری ، انصاف کا قتل ہو چکا ،ججز کو زد و کوب کیا جا رہا ہے،کوئی جوڈیشری نہیں سب غلام ہیں،پاکستان کےخلاف نہیں،کہتے ہیں نظام کو ٹھیک کرو۔