جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کےخلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریری حکم نامے میں کہا میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کر کے عدالت میں پیش کرے۔

حکم نامے کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے حقائق کا علم رکھنے والے مجاز افسر کو بھی طلب کر لیا، ڈگری کے ریکارڈ، درخواست قابل سماعت ہونے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائےگی،عدالتی معاون درخواست قابل سماعت ہونے کے نکتے پر آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔