گلگت بلتستان کے انتخابات24جنوری کو ہوں گے،شیڈول کااعلان

گلگت بلتستان :(مشرق نیوز)گلگت بلتستان کے انتخابات24جنوری کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے شیڈول کااعلان کردیا۔

ای سی پی کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہو گی،امیدوار کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے ،امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر ،جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل کی جائے گی،اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے ،حتمی فہرست 28 دسمبر کو جاری کی جائے گی، 30 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔