تنازعات امن کیلئے خطرہ ، پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونےوالی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کا سنجیدگی سے سوچنا ہو گا،اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا، دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ، جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاعالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ، جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ، درجہ حرارت میں اضافے ،سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرت مرتب ہو رہے ہیں،جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظرنامہ بھی بہت پیچیدہ ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، مئی میں پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، پاکستان تنازعات کے حل کےلئے مذاکرات و سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔
















