پاک فوج،پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز


پبی :(مشرق نیوز)پاک فوج،چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا،۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا، مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی،منگلا کور کے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹرکمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی،مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے۔

ترجمان پاک نے کہا مشق کا مقصد جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ ہے، مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسداد دہشت گردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان واریئر IX مضبوط عسکری روابط کا عملی مظہر ہے، مشقیں خطے میں امن واستحکام اور سلامتی کےلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتی ہیں۔