لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں ایک ہی رات میں حملہ آوروں نے مبینہ پولیس مقابلوں میں سی سی ڈی کے زیرحراست 6ملزمان مار دئیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے یہ مقابلے گرین ٹاو¿ن، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ ،ماڈل ٹاو¿ن اور اقبال ٹاون میں ہوئے جس میں زیرحراست ملزمان میں آصف، محسن،فرید، فاروق، رمضان ڈوگر اور وسیم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے۔ سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزمان کو منشیات کی ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے ان کو چھڑوانے کیلئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ ان کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مارے جانے والے ملزمان کی لاشیں پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔
پنجاب، سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں مزید 6منشیات فروش ہلاک
















