لندن:(مشرق نیوز)بھارت چاروں شانے چت، آکسفورڈ یونیورسٹی مباحثہ پاکستانی طلبہ نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔
دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے پاکستان کےلئے بھارتی پالیسی واقعی قومی سکیورٹی یا عوامی جذبات بھڑکانے کےلئے سیاسی نعرہ ہے کے موضوع پر ہونےوالے مباحثے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا،جنرل نروا نے، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی اور سچن پائلٹ کے انکار کے بعد بھارت نے جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما ،دیورچن بنرجی پر مشتمل نسبتاً کم درجے کا پینل میدان میں اتارا،پاکستان نے بڑی فراخ دلی سے اعلیٰ سطحی نمائندوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آکسفورڈ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز کو پورے اعتماد سے نمائندگی دی۔
مباحثے کے دوران پاکستانی طلبہ نے بھارتی وفد کے بیانیے کو منطق، قانون ،اعدادوشمار کی بنیاد پر موثر دلائل کےساتھ چیلنج کیا،بھارتی طلبہ اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے،پاکستانی ٹیم کو 106،بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ ملے،پاکستانی موقف کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل ملی حالانکہ آکسفورڈ یونین میں بھارتی اراکین کی تعداد زیادہ تھی۔
ماہرین کے مطابق آکسفورڈ جیسے عالمی فورم پر پاکستانی نوجوانوں کی کامیابی ثبوت حقائق کی بنیاد پر پاکستان کا بیانیہ زیادہ مضبوط و قابل اعتماد ہے، بھارتی جانب سے اعلیٰ سطحی مقررین کے انکار اور دوسرے درجے کے پینل کی شکست بھارت کے فکری موقف کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔
بھارت چت،آکسفورڈ یونیورسٹی مباحثہ پاکستانی طلبہ نے جیت لیا
















