جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات،فیلڈ مارشل نے خدمات کوسراہا
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات،فیلڈ مارشل نے خدمات کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونےوالی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قیادت، بصیرت ،خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا،فیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری ،قومی سکیورٹی مقاصد کےلئے خدمات کو سراہااور علاقائی استحکام و ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا،یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔



















