لاہور،فیصل آباد،ساہیوال،ڈی جی خان،میانوالی ،مظفر گڑھ،ہری پور: (رپورٹنگ ٹیم،نمائندگان)ضمنی انتخابات میں شیر کی دھاڑ،پی ٹی آئی کو بدترین شکست،اپنی سیٹیں گنوا بیٹھی۔
قومی وصوبائی اسمبلی کی 13نشستوں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ ،ہری پور میں پولنگ صبح 8سے شام5بجے تک جاری رہی،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،پاک فوج کے جوانوں نے بھی فرائض سرانجام دئیے۔
غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مارلیا،جیتنے والے امیدواروں میں این اے 96 فیصل آبادبلال بدر،این اے 104 فیصل آباد دانیال احمد،این اے 129 لاہور حافظ میاں نعمان،این اے 143 ساہیوال ایم طفیل ، این اے 185 ڈیرہ غازی خان محمود قادر خان شامل ہیں،این اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوارشہرناز عمرایوب ،ن لیگ کے بابر نواز میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔
پی پی 73 سرگودھا میاں سلطان علی رانجھا ،پی پی 87 میانوالی علی حیدر نور خان نیازی ،پی پی 98 فیصل آباد علی تبسم،پی پی 115 فیصل آباد طاہر پرویز ،پی پی 116 فیصل آباد احمد شہریار ،پی پی 203 ساہیوال ایم حنیف کامیاب ٹھہرے،پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی نے اپنے نام کرلی۔
ن لیگ کے حامیوں نے شاندار فتح پر جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ودیگر رہنمائوں نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام نے ایک بار پھر انتشار کی سیاست کو مسترد کرکے ترقی وخوشحالی کو چنا، خدمت کی سیاست نے شیر کو جیت کا نشان بنا دیا،شاندار فتح حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کااظہار ہے،شکست خوردہ عناصر نے ماضی کی طرح نتائج آنے سے پہلے ہی دھاندلی کا واویلا شروع کیا،تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کے پولنگ کیمپس اجڑے چمن بنے رہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















