قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات،نتائج آنا شروع

لاہور،فیصل آباد،ساہیوال،ڈی جی خان،میانوالی ،مظفر گڑھ،ہری پور (رپورٹنگ ٹیم،نمائندگان)قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات،ووٹوں کی گنتی ،سب کونتائج کاانتظار ہے۔

پولنگ صبح 8 سے شام 5بجے تک جاری رہی،ضمنی انتخابات این اے 129لاہور،این اے 185ڈی جی خان ،این اے 143ساہیوال ،این اے 104فیصل آباد ،این اے 96فیصل آباد ،این اے 18ہری پور ،پی پی 73سرگودھا، پی پی 115فیصل آباد، پی پی 116، پی پی 98، پی پی 87میانوالی، پی پی 269مظفر گڑھ اور پی پی 203ساہیوال میں ہوئے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،ہزاروں اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے۔