9 مئی مقدمے میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور

لاہور:(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ مغل پورہ کی حدود میں جلاو گھیراو، توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں درخواست ضمانت پر سماعت کی،یاسمین راشد کے وکلانے موقف اختیار کیا اسی مقدمے میں اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظور ہو چکی ،عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔