حسینہ کو پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ،افغان سرزمین مسلسل استعمال ہو رہی ہے،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے شیخ حسینہ واجد کو پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ،افغان سرزمین مسلسل پاکستان کےخلاف استعمال ہو رہی ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہابنگلہ دیش کا اپنا آئین و قانون موجود ہے،اسرائیلی افواج کی مغربی کنارے اور مسجد الاقصی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت میں لال قلعہ بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں، زیادہ تر گرفتار افراد کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ہے،بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی برادری، اقوام متحدہ ،متعلقہ ادارے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان کےساتھ بارڈر کی بندش ،تجارت پر پالیسی برقرار ہے، وجہ افغان طالبان کی جانب سے دہشتگردوں کو سپورٹ ہے،افغان شہری کابل کی سرزمین سے مسلسل پاکستان پر حملہ آور ہو رہے ہیں،ترکیہ کے صدر طیب اردگان کی جانب سے ثالثی بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ترکیہ کے وفد کا دورہ اسحاق ڈار کے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے ملتوی ہوا، بہت سے ممالک نے پاک افغان ثالثی پر بات کی ، وقت آنے پر ردعمل دیں گے۔

طاہر انداربی نے کہاامریکی کانگریس کی رپورٹ تحقیقی ،اوپن سورس سے تیار کردہ ہے،امریکی صدر کے کردار کو سراہتے رہیں گے، غزہ پر پاکستان نے امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ پر اپنا موقف دیا،پاکستان ،چین کے مو¿قف میں مختلف نکات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔