واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی کمیشن نے کہا ہے بی جے پی بھارت کو واضح ہندو ریاست بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کمیشن نے مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کےخلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے،بی جے پی ،آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموارکرتے ، قومی و ریاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ، آر ایس ایس کا بنیادی مقصد بھارت کو ہندو ریاست بنانا ہے،بی جے پی کےلئے آر ایس ایس رضاکار دیتی اور مودی بھی انہی میں شامل ہیں۔
بی جے پی بھارت کو ہندو ریاست بنا رہی ہے:امریکی کمیشن


















