عمران سے ملاقاتوں کو روکنا قابل قبول نہیں،وزیراعلیٰ کے پی کامریم نواز کو خط


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔

خط میں وزیراعلیٰ نے موقف اختیار کیا عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابل قبول نہیں،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت اہلخانہ کےساتھ بدسلوکی کی گئی ،بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھاناانسانی و اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہاعدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد، بدسلوکی کرنےوالے اہلکاروں کےخلاف کارروائی، جیل و پولیس انتظامیہ کو واضح ہدایات ،ملاقاتوں کےلئے باوقار و قانونی نظام قائم کیاجائے،عمران خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے قائد ہیں جن کے مینڈیٹ پر کے پی حکومت قائم ہے،معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ سیاسی قیادت ،شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔