پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخواج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسما عیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا، 4 خوارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے، ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹس ، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد ہوا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا جب کہ بنوں جیل اور آرمی پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔
ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی سرغنہ سمیت 10 دہشت گرد جہنم واصل
















