خوارج خود کافر ، مرتد ،نوجوانوں کو فوج کےخلاف اکساتے ہیں:خو ارجی دہشت گرد احسان

پشاور (بیورو رپورٹ) دہشت گرد احسان اللہ نے فتنہ الخوارج سے متعلق بیان میں کہا ہے میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان قوم محسود ہے، فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر فوج کےخلاف اکساتے ہیں، دہشت گرد کمانڈر زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کےلئے 3 سال سہولت کاری کی، ہم نے تتور میں پولیس سٹیشن اور بکتربند گاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کو فوج کےخلاف دہشت گردی میں استعمال کرتے ہیں، خوارجی کمانڈر ذاتی مفادات کےلئے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں، دہشت گرد احسان اللہ نے کہا خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے، حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا تو پتہ چلا پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہے، میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے دہشتگرد عناصر کے خاتمے کےلئے پاک فوج کا ساتھ دیں، خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔