حیدر آباد: (بیورورپورٹ)حیدر آباد میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکہ،6افراد جاں بحق، متعددزخمی ہوگئے۔
پورا علاقے لرزا اٹھا،آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی،عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،لوگوںکی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،دھماکے اور آگ سے فیکٹری کی عمارت کا کچھ حصہ گر گیا، فیکٹری رہائشی علاقے سے باہرکھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی،اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے زخمی مزدوروں کو فوری بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں ۔
حیدر آباد ،آتشبازی کا سامان بنانےوالے کارخانے میں دھماکہ،6افراد جاں بحق
















