تحقیقات میں اہم پیشرفت،اسلام آباد خودکش حملے کا ایک اور سہولت کار گرفتار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت،ایک اور اہم سہولت کار کوگرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت دی، انٹیلی جنس اداروں نے حملے کےلئے تیار کی جانےوالی جیکٹ پر کام کرنےوالے درزی کو حراست لے لیا۔

خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی ،بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا ، گرفتار سہولت کار جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لایا اور 3 دن تک درخت کے نیچے چھپا کر رکھا،بعد ازاں کچھ دن تک جیکٹ ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی،ٹیلر کو معلوم تھا خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ ہے،مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، سہولت کار نے فتنہ الخوارج سے رابطوں کا اعتراف کر لیا۔