سرینگر ، پولیس سٹیشن کمپاونڈ میں دھماکہ، 9افراد ہلاک، 27 زخمی


سرینگر :(مشرق نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں پولیس سٹیشن کمپاونڈ میں دھماکہ،9 افراد ہلاک ،27 زخمی گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکہ ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق پولیس سٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ،عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ،ہلاک ہونے والے زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ماہرین ہیں، زخمیوں میں سے 5کی حالت تشویشناک ہے۔