پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا18نومبر کو آغاز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا آغاز18 نومبر کو ہو گا،25 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے، اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

سپارکو کے مطابق عالمی خلائی کانفرنس کا موضوع پائیدار ترقی کےلئے خلائی سائنس ٹیکنالوجی کا کردارہے، موسمی تبدیلی ، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفرسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہوں گے،3روزہ کانفرنس سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ہوگی۔

2ہزار سے زائد ملکی و غیرملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہیں،ترکیہ ، منگولیا ،امریکہ کے خلاباز فورم میں شرکت کریں گے، رویت ہلال کے سائنسی، مذہبی و تکنیکی پہلووں پر بھی خصوصی سیشن ہوگا۔