اسلام آباد:(بیورورپورٹ) قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی بھی منظوری دےدی۔
بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 کے تحت مقدمات سننے کےلئے بنچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کو دےدیا گیا۔
کمیٹی میںچیف جسٹس کے علاوہ سینئر ترین جج شامل ہوں گے، بنچ بنانےوالی کمیٹی کے تیسرے رکن جج چیف جسٹس کے نامزد کردہ ہوں گے،ایکٹ کے تحت کسی رکن کی عدم موجودگی میں چیف جسٹس کسی اور جج کو رکن نامزد کر سکیں گے ، کمیٹی بنچ بنانے کا فیصلہ اکثریت سے کرے گی۔
قومی اسمبلی ،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ منظور
















