”کوئی مسئلہ نہیں،خوش ہوں“،جسٹس محسن کیانی کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی ممکنہ ٹرانسفر کا معاملہ زیر بحث آگیا۔
پرائیویٹ کمپنی کیس کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے مکالمہ ہوا،دوران سماعت وکیل نے استدعا کی حتمی دلائل کےلئے دسمبر کے پہلے ہفتے کا وقت دےدیں، جسٹس محسن اختر کیانی دسمبر کے پہلے ہفتے تو پھر کوئی اور جج صاحب بیٹھ کر سن لیں گے،وکیل نے جواب دیا سر ایسے نہ کہیں تکلیف ہوتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے نہیں کوئی مسئلہ نہیں، میں خوش ہوں،وکیل نے کہا سر آپ جائیے گا نہیں، بہت کچھ سیکھنا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے نہیں کوئی مسئلہ نہیں، میں خوش ہوں۔



















