اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے وانا میں آرمی پبلک سکول کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری افواج بہادر ہیں، انہوں نے وانا واقعہ میں اچھی حکمت عملی اپنائی تھی، کلیئرنس آپریشن میں سارے دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے وانا میں آرمی پبلک اسکول کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا، ہماری افواج نے اس منصوبے کو ناکام بنایا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، آپ سب دعا کریں کہ فوج فتح پائے۔
27 ویں سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، وہاں ان کی سیٹ ہے، انہیں ویلکم ہی ویلکم ہے۔
دہشت گردوں نے وانا میں اے پی ایس کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا: خواجہ آصف
















