وانا: (مشرق نیوز)قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘ فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی،ذرائع کے مطابق عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل نے ہدایت دی قوم کے معمار سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔
طلبہ نے کہا پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس ،خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔
حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل طاہر نے کہاخوارج نے وانا کیڈٹ کالج جو پاک فوج کی طرف سے ساوتھ وزیرستان کے عوام کےلئے قیمتی تحفہ ہے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا دیگر خورج نے گیٹ میں داخل ہونے ،زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے خوارج کے مذموم عزائم ، دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا،رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
زیر تعلیم کیڈٹ نے کہا عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے خود کش دھماکہ ہوا، معلوم ہو چکا تھا حملہ تعلیم دشمنوں نے کیا ،پاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا،دشمن کچھ بھی کر لیں، تعلیم سے نہیں روک سکتے، خودکش دھماکہ ہوا تو سارے کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے۔
اساتذہ نے کہا آپ پر سکون ہو جائیں اب پاک فوج آگئی ،بر وقت کارروائی کی وجہ سے خوفناک دہشتگردی کا ارادہ خاک میں مل گیا۔
قوم کے معماروں پر آنچ نہ آئے،فیلڈ مارشل کی وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر
















