27 ویں ترمیم نامنظور،اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)27 ویں ترمیم نامنظور،اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کیا،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا قوم 27ویں ترمیم کےخلاف اٹھ کھڑی ہو
دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، خط نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو و دیگر جماعتوں کے سربراہوں کو لکھا جائے گا۔


















