چمن،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)افغانستان سے پھرجارحیت،سکیورٹی فورسز نے موثر و ذمہ دارانہ جواب دےکر صورتحال پر قابو پایا۔
وزارت اطلاعات نے کہا پاک افغان سرحد چمن پر پیش آئے واقعہ پر افغانستان کی جانب سے پھیلائے گئے دعوﺅں کو سختی سے مسترد کرتے ، فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فوری، ذمہ دارانہ ،پیمانہ شدہ ردعمل دیا،پاکستان سرحدی نظم و ضبط اور خطے میں امن و استحکام کےلئے پرعزم ہے، اپنی علاقائی سالمیت ،شہریوں کے تحفظ کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔
اپنے بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا چمن بارڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی، سکیورٹی فورسز نے فوری و موثر ردعمل دیتے ہوئے ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا، جنگ بندی بدستور برقرار ہے،مذاکرات کےلئے پرعزم ہیں،امید ہے افغان حکام بھی تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔
افغانستان سے پھرجارحیت، پاک فوج کا موثر و ذمہ دارانہ جواب
















