این ایف سی پر موقف واضح ،18 ویں ترمیم کا رول بیک ممکن نہیں،پی پی

کراچی:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتےہیں،صوبوں کے اختیارات واپس لینے والی کسی پروپوزل کی حمایت نہیں کرسکتے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا پیپلزپارٹی صوبوں کو دئیے گئے اختیارات کبھی واپس نہیں لے سکتی،آئینی ترمیم میں نظام میں بہتری، عوام کو ریلیف فراہم کرنے والی چیز ہوئی تو سپورٹ کریں گے، اٹھارویں ترمیم ،این ایف سی حصے پر موقف واضح ہے ،پیچھے نہیں ہٹیں گے، 18 ویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیںآپ سپورٹ چاہتے ہیں تو اس طرح کی کسی بات میں پیپلزپارٹی شراکت داری نہیں کرسکتی۔