ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)27ویں ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے رابطوں میں تیزی،صلاح مشورے،وزیراعظم سے مختلف جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں،ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے۔

خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی،وفد میںگورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر صحت مصطفی کمال، اراکین قومی اسمبلی فاروق ستار، جاوید حنیف ، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے،27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کیو ایم رہنماﺅں نے مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان ایم کیوایم نے کہاوزیراعظم نے 27 ویں ترمیم پراعتماد میں لیا اور بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کی یقین دہائی کرائی،ایم کیوایم کے بلدیاتی آئینی ترمیمی مسودے کون لیگ سپورٹ کرےگی۔

پیپلز پارٹی کاوفد بھی وزیرعظم سے ملا،مجوزہ ترمیم کی شقوں ، موقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی،ملاقات کرنےوالے وفد میں مرتضیٰ وہاب، عرفان قادر، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمن و دیگر شریک تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان ،وزیر مملکت سمندر پار مقیم پاکستانی عون چودھری ،ق لیگی وفد چودھری سالک ،بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے وفاقی وزیر خالد مگسی کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی،مجوزہ 27ترمیم پر مشاورت کی گئی،بی اے پی وفد نے بلوچستان کی صوبائی و قومی اسمبلی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔