اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ترکیہ نے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پراتفاق کرلیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے وفد کے ساتھ ملاقات کی،علی یرلیکایا نے وفاقی دارالحکومت میں واقعہ وزارت داخلہ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماوں کی ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک تعلقات ترکیہ، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ، بارڈر سکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈ اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کےلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پربھی اتفاق ہوا، دوران ملاقات فیصلہ ہوا ورکنگ گروپ ہر سال چار مرتبہ ملاقات کرے گا،دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔
پاکستان ،ترکیہ میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پراتفاق
















