اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کے اندر ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
آفس آرڈر کے مطابق دفتری اوقات میں ملازمین سے ملاقات کی وجہ سے کام متاثر ہوتا ہے، دفتری اوقات میں ملازمین کسی پرائیویٹ شہری سے ملاقات نہیں کرسکیں گے، ملاقات ضروری ہو تو ملازمین سینئر سے اجازت لے کر سہولت مرکز میں 5 منٹ ملاقات کرسکیں گے۔
سپریم کورٹ کے اندر ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی
















