بلاول بھٹو نے پیپرآﺅٹ کردیا،درست ہے یا غلط، علم نہیں،فضل الرحمن
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے27 ویں ترمیم کا مسودہ ابھی تک سامنے نہیں آیا جب آئے گا تو جائزہ لیا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہافیصل واوڈا کسی پیغام کےساتھ نہیں ،صرف ملاقات کےلئے آئے ،ملنا جلنا تو لگا رہتا لیکن ترمیم کے نکات پر بات کرنے کےلئے مسودہ ضروری ہے،بلاول بھٹو زرداری نے پیپر آﺅٹ کردیا،درست ہے یا غلط، علم نہیں،ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آئی، قیاس آرائی نہ کی جائے۔
















