ورجینیا :(مشرق نیوز)ڈیموکریٹک پارٹی کی غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی مسلم نائب گورنر منتخب ہوگئیں،غزالہ ہاشمی کو 55 فیصد سے زائد ،حریف کو 44 فیصد کے قریب ووٹ ملے،غزالہ ہاشمی کو پہلی جنوب ایشیائی امریکن رکن منتخب ہونے کااعزاز بھی حاصل ہے۔
غزالہ نے سیاسی سفر 2019میں شروع کیا،سینٹ الیکشن میں گلین سٹرٹ ایوانٹ کو شکست دی ،جارجیا سدرن یونیورسٹی کی گریجوایٹ اور ایمری یونیورسٹی اٹلانٹا سے امریکی لٹریچر میں پی ایچ ڈی ہیں،شوہر کا تعلق پاکستان سے ہے ،جوڑے کی 2 بیٹیاں ہیں،عوامی تعلیم، ووٹنگ کے حقوق، جمہوریت کا تحفظ، تولیدی آزادی، اسلحے کے زور پر تشدد کی روک تھام، ماحولیات، رہائش و صحت کی سستی سہولت تک رسائی ترجیحات میں شامل ہے۔
غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
















