روٹی، کپڑا، مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک منشور بن گیا،بلاول بھٹو


کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن گیا۔

بلاول بھٹو نے سوشل میڈیاپر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ظہران ممدانی کی جیت ثبوت ہے روٹی، کپڑا اور مکان صرف نعرہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکراچی سے شروع ہونےوالی تبدیلی کی لہر نیویارک تک جاپہنچی،چند سال پہلے کراچی نے بھی نوجوان میئر مرتضیٰ وہاب کو منتخب کیا،شہر قائد نے نوجوان قیادت کو موقع دیا اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،نوجوان قیادت ہی مستقبل کی ضمانت ہے،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاکامیابی عالمی شہروں کے درمیان تعاون کانیا باب کھولے گی۔