شہباز کا عمران کیخلاف ہرجانہ کیس،عطا تارڑ کا بیان قلمبند
لاہور: (کورٹ رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کےخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس پرسماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی قلمبند کرایا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے عطاءتارڑ کو جرح کےلئے 15 نومبر کو طلب کرلیا۔
سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر عطاءتارڑ نے کہا امید ہے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا،بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے 120 مرتبہ تاریخ لی،بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا شہباز شریف نے پانامہ کیس میں 10 ارب کی پیشکش کی، من گھڑت جھوٹا الزام بانی پی ٹی آئی نے لگایا تھا، شہباز شریف نے 2017 میں ہی بانی پی ٹی آئی کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔
















