لاہور(سپیشل رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے اعلیٰ افسران پر آسائش دفاتر میں دھوپ کی شدت و گرمی کی تپش سے محفوظ سرکاری اخراجات پر زندگی کے مزے لوٹنے میں محو ہیں تو دوسری جانب محکمہ کو ریونیو کی مد میں حکومتی ٹارگٹ مکمل کرنے والے ماتحت عملہ کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، لاہور ریجن سی علی کمپلیکس موٹر برانچ کی سرکاری جیپ 6 ماہ سے اینٹوں پر کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ریجن سی نے بالکل بھی توجہ نہیں دی جبکہ عملہ پیدل شاہراہوں پر ریونیو میں اضافے کی غرض سے پیدل ڈیفالٹ زدہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگتا دکھائی دیتا ہے۔ محکمہ ایکسائز کی اس صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی محکمے کی اس قدر تذلیل کا ذمہ دار ہے۔ دوسری جانب سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ حالات کا شاہد گیلانی نے سیکرٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار سے ذکر کیا ہے ؟ ملازمین کی جانب سے مذکورہ پیدل ناکے لاہور کی شاہراہوں پر ہی لگائے جارہے ہیں ، جہاں سے ڈائریکٹر جنرل عمر شیر چٹھہ بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرکاری فراٹے بھرتی گاڑی میں تشریف رکھتے ہوئے گزرتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز، سرکاری جیپ خراب، ریونیو جمع کرنیوالا ماتحت عملہ سڑکوں پر خوار
















