ہسپتالوں میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پیدائش، اموات کا ریکارڈ نادرا سے منسلک

لاہور (میاں ساجد) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پیدائش اور اموات کا ریکارڈ کیلئے خودکار طریقہ واضح کر تے ہوئے نادرا سے منسلک کردیا گیا، اس سسٹم کو فعال کرنے کا اہم مقصد سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش اور وفات کا ریکارڈ نادرا کو ارسال کرنا ہسپتالوں کی ذمہ داری میں شامل ہوگا جبکہ ہسپتالوںمیں مریضوں کی وفات کا ڈیٹا بھی اسی طرح مرتب ہوگا۔ڈیجٹیل نظام سے ضلعی سطح اور صوبائی سطح پر نگرانی کوآسان بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 1 جنوری سے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر اس پر عملی جامعہ پہنایا گیا ہے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام کو فعال کرتے ہوئے نیشنل بائیو میٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی کو واضح کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی پیدائش اور وفات کےیکارڈ کی کارروائی میں تیزی اور اور اس کی موثر بناتے ہوئے اس میں شفافیت لائی جائے۔ اس جدید نظام اور پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 50 سے زائد ہسپتالوں کو اور مراکز صحت میں نادرا کا جدت سے ہم آہنگ نظام کو رائج کر دیا گیا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں واقع لیڈی ایچی سن ہسپتال اس نظام پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نئے نظام کی بدولت اب سرکاری ہسپتالوں یا مراکز صحت میں بچوںکی پیدائش یا وفات کی اطلاع نادرہ کو براہ راست موصول ہو گی۔ یہ خصوصی اقدامات محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ تاکہ ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کرتے ہوئے اسے موثر بنایا جائے۔ ڈیجیٹل نظام کے تحت جعلی اندراجات کی روک تھام ، شفافیت اور تیز ترین خدمات کو فروغ ملا ہے۔ اب والدین کو بچوں کی پیدائش اور ا ن کی وفات کے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے اب کوئی دشواری نہیں ہو گی۔ نادرہ سے بھی اس کو آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔