مظفر آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا،تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا،قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت طلب کئے جانے کا امکان ہے،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے واحد رکن اسمبلی حسن ابراہیم نے بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا،دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد تیار، مطلوبہ تعداد میں اراکین نے دستخط کر دئیے،پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کےخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت جمع کرانے کا امکان ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی نے تیار کی، تحریک عدم اعتماد پر نئے شامل ہونےوالے ایم ایل ایز کے دستخط موجود ہیں، اسمبلی اجلاس بلانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، قانون ساز اسمبلی کا انتظامی عملہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا مستعفی ہونے سے انکار ، تحریک عدم اعتماد تیار
















