پاک افغان تجارت بدستورمعطل، اشیائے خورونوش خراب
چمن:(مشرق نیوز) پاک افغان تجارت بدستورمعطل، ٹرکوں میں لدی اشیائے خورونوش خراب ہونا شروع ہو گئیں۔
وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق پاکستان ،افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2 ارب ڈالرز سے زائد ہے،4 بڑی سرحدی گزرگاہوں طورخم، چمن، غلام خان اور خرلاچی کے ذریعے تجارت ہوتی ہے،پاکستان ہر سال افغانستان سے 76 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا درآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان کو ایک ارب 54 کروڑ ڈالرز مالیت کی مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں،موجودہ بندش کے باعث دونوں جانب کے تاجروں ،ٹرانسپورٹرز کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔



















