افغانستان کی طرف سے بھارت کا پراکسی بننا برداشت نہیں: رانا تنویر

مریدکے(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت پاگل پن نہ کرے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کا پاگل پن خطے کو ایٹمی جنگ سے دوچار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اس کا بھارت کی پراکسی بننا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ رانا فارم ہاوس پروفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے رانا احمد عتیق انور، چیف کوارڈی نیٹر رانا حسیب عامر، سابق چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز کے ہمراہ سید سجاد شیرازی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور ہم اس کی ترقی، خوشحالی کے خواہاں ہیں کیونکہ وہاں کی ترقی پاکستان کی معیشت کی ترقی کا بھی باعث ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اافغانستان میں ٹی ٹی پی دہشت گرد ٹھکانے ناقابل قبول ہیں،ہمسایہ ملک انہیں روکے ورنہ کارروائی جاری رہے گی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں ا ور شہریوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادتیں پائی ہیں لیکن اب پاکستان اندرون اور بیرون ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا ارادہ کرچکاہے۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیرول پر رہائی کی منتیں کرنے والے عمران نیازی نے ہی افغانستان کے ساتھ حالات کشیدہ کئے اور ہزاروں گرفتار دہشت گردوں کو رہا کرکے ملک کودوبارہ دہشت گردی کے منہ میں ڈال دیا تھا۔ سہیل آفریدی کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ وہ آل راونڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوگاقوم صرف چند روز تک انتظار کرے۔ امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ نے کہا کہ ذرعی ترقی کے لئے امریکہ، چین سمیت دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں گے۔ ہمارا کسان جب تک فی ایکٹر پیدار میں اضافہ نہیں کرتا کسی صورت منافع میں نہیں جا سکتا۔ ہم کسان کو جدید زرعی مشینری کے ساتھ ساتھ شاندار بیج فراہم کریں گے تا کہ وہ فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کرکے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا۔ہمارے سائنسدان،انجینئر اور فوجی ادارے انتہائی باصلاحیت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے تخلیق کار ہیں۔راناتنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بہتری، خوشحالی کی طرف گامزن اور معاشی اشارئیے اوپر کی طرف جارہے۔ اگرشرارتیں نہ ہوئیں اور تسلسل،استحکام برقرار رہاتو چار سال میں پاکستان کو بڑی معیشت بنا دیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ بار وکلاءالیکشن میں پی ٹی آئی دھاندلی کا بیانیہ بھی دفن ہوگیا۔ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی عوام کو دھوکہ دینے کیلئے دھاندلی کا جھوٹ بولتی رہی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمرا ن نیازی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے بعد پاکستان کی ریڈ لائن اور ڈیفالٹ کنارے کھڑی معیشت بحالی بڑا چیلنج تھا جسے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے پاوں پر کھڑا کر دیا گیا اور آج معیشت کے تمام اشاریئے بلندی کی طرف جا رہے ہیں۔جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے وفا قی وزیر نے کہا کہ اسرائیل کی حالت ہندوستان جیسی ہے اور یہ جنگ بندی معاہدے توڑ کر دنیا میں تنہا رہ جائیگا۔