بین الریاستی آبی معاہدے مقدس ہیں،سید توقیر حسین شاہ

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے کہا ہے بین الریاستی آبی معاہدے مقدس ہیں، کسی بھی قوم کواخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں دوسروں کے آبی تحفظ کو یرغمال بنائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے زیر اہتمام روم واٹر ڈائیلاگ کے دوران سندھ طاس معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔

سید توقیر حسین شاہ نے کہایکطرفہ طور پر بین الاقوامی پانی کے بہاو کو تبدیل کرنے یا پانی تک رسائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی بھی کوشش نہ صرف خطرناک بلکہ بین الاقوامی اصولوں ،پائیدار ترقی کے اہداف کے بھی خلاف ہے۔

عالمی آبی فورم میں سندھ طاس معاہدے، بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک، ہزاروں ترقیاتی ماہرین اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔