لاہور:(کرائم رپورٹر)پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ،جلسے، جلوس، مظاہرے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی،ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہفتہ 18 اکتوبر تک کیا گیا ،4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، لاو¿ڈ سپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر ممنوع ہے ،پابندی کا اطلاق شادی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسر و اہلکار بھی پابندی سے مستثنیٰ ہیں، لاوڈ سپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبہ کےلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، جلسے، دھرنوں پر پابندی
















