پاکستان کی دنیا میں پہچان قانون سے ہوگی،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے پاکستان کی دنیا میں پہچان قانون سے ہوگی، اقلیتوں کے حقوق کےلئے ابھی مزید کام کرنا باقی ،عدالتوں کو جبری شادیاں رکوانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔

سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا آئین پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے، مساوات اور انصاف کی فراہمی کسی بھی معاشرے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور آئین کی شق 25 مساوات کی ضمانت دیتی ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ آئین کا حصہ ہے، حقوق کا تحفظ آئین میں واضح ، مختلف بیچز بھی بنائے گئے ہیں، صوبے تمام اقلیتوں کے حقوق کےلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔