راولپنڈی :(بیورورپورٹ) ترجمان پاک فوج نے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہادنیا بھارت کو سرحد پار دہشتگردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے،معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پس منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت و اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے جنہیں ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوسناک امر ہے، بیانات نے بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی عسکری مشین کو مزاح کا نشانہ بنا دیا ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا غیرضروری گھمنڈ ،غیر مناسب بیانات شہرت پر مبنی جارحانہ ذہنیت کو جنم دے سکتے ہیں جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کےلئے سنگین نتائج لا سکتے ہیں، بھارتی فوجی پریس ریلیز میں موجود تضادات اتنے واضح جواب دینا موزوں نہیں،بھارتی قیادت تاریخ کو اپنی من پسند شکل دینے کی کوشش ، بے بنیاد فلمی مناظر ترتیب دے رہی ہے، بھارت قبول کرنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے معرکہ حق میں فیصلہ کن شکست ہوئی ،غلط بیانی بے نقاب ہوگئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا دنیا نے بھارت کو سرحد پار دہشتگردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنا شروع کر دیا،پاکستانی عوام ،افواج اپنی دھرتی کے ہر انچ کے دفاع کےلئے پوری صلاحیت و پختہ عزم رکھتے ہیں،کسی بھی جارحیت کا جواب تیز، فیصلہ کن اور شدید ہوگا،بھارت کی اگلی نسلیں یاد رکھیں گی۔
بھارتی گھمنڈ، بیانات امن کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاک فوج
















