راولپنڈی: ( ) پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، کارروائی میں 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ۔
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ۔
پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا ، کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ قبضے میں لیا، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے۔
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام ، 20 طالبان ہلاک
















