دہشتگردوں ،سہولت کاروں کیلئے کوئی گنجائش نہیں،عطا تارڑ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تار نے کہاہے دہشتگردوں ،سہولت کاروں کیلئے کوئی گنجائش نہیں،افغانستان کے عوام اب طالبان حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے،دوبارہ کوئی حرکت کی تو بھرپور جواب ملے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ،200 سے زائد افغان طالبان مارے گئے،طالبان کا وزیر خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کےخلاف بیان دیتا ہے،2014 میں آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا۔