اسلام آباد،سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کے بیانات شہادت ہے دوبارہ کوئی ایڈونچر کرےگا،پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دینگے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان نے دشمن کی غلطی فہمی نکال دی،بھارت اپنی کھوئی عزت بحال کرنے کیلئے اقدام کرےگا،افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں، پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے، افغانستان پاکستان میں دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، موجودہ فضا کے دوران تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو خواہش نہیں، اچھے ہمسائے کی طرح تعلقات ہونے چاہئیں۔
وزیر دفاع نے کہا پاکستان کے جن علاقوں میں دہشتگرد پناہ لیتے ہیں مکینوں کو علم ہوتا ہے، محلے میں اگر کوئی باہر سے آئے تو مجھے تیسرے دن ضرور علم ہو جائے گا،علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گے تو نیم رضا مندی ثابت ہوگی، پاکستان کے محب وطن شہری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میںخواجہ آصف نے کہاخون کا حساب لینے کیلئے افغانستان میں داخل ہونا حق ہے، طالبان حکومت پاکستان کےخلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکی،پاکستان کی مٹی کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں ہم بھی آپ کی زمین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
خون کا حساب لینے کیلئے افغانستان میں داخل ہونا حق ہے،خواجہ آصف
















