لاہور: (کورٹ رپورٹر)سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے ماحولیاتی مقدمات پر توجہ فیصلے کے بعد ختم ہو جاتی ہے، عدالتی فیصلوں ،زمینی حقائق کے درمیان بڑا خلا موجود ہوناافسوسناک ہے ،عدلیہ نے ماحولیاتی مقدمات میں انتہائی سرگرم کردار ادا کیا لیکن حکمرانی کا عنصر غائب ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے منعقدہ کانفرنس میں ”صاف ہوا کےلئے عدالتی کردار “پر مبنی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا عدالتوں نے ہمیشہ بھرپور انداز میں حکومت پر زور دیا اور ہدایت کی فضائی آلودگی ،ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو حل کرے کیونکہ عدالتوں کے نزدیک عوام کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے،عدلیہ نے ہمیشہ عوام ،بنیادی حقوق کے تحفظ کےلئے کام کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک نے کہا صاف ہوا میں سانس لینے کے حق کو کئی دہائیاں پہلے بنیادی انسانی حق کے طور پر تسلیم کیا جا چکا تاہم ریگولیٹری سیٹ اپ میں کئی خلا موجود ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا آرٹیکل 9اے کے تحت ہر شہری کو صاف ،صحت مند ماحول میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے،میرا فرض ہے آپ کو حق دوں،جسٹس جواد حسن نے 2مقدمات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
عدالتی فیصلوں ،زمینی حقائق میں بڑا خلا موجود ہے، جسٹس منصور علی شاہ
















