لاہور(مرزا ندیم بیگ)ٹریفک پولیس کے وارڈنز کا ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے بھر پور ایکشن جاری جس کا زیادہ شکار غریب موٹر سائیکل سوار ہو رہے ہیں اس پر ظلم کی انتہا وہاں قریب جیز کیش پر چالان کے جرمانے وصول کرنے کے لئے نمائندے بھی بٹھا رکھے ہیں جو فی چالان بیس روپے زائد وصول کر نے میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ ایک تو جتنی مہنگائی ہو چکی ہے گھر کے چولہے جلانا محال ہو گیا ہے اوپر سے کام کاج کیلئے جانا ایک عذاب بن چکا ہے روڈ پر ٹریفک وارڈنز بجائے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے میں توجہ مرکوز کریں چالان کرنے کیلئے شکار کی تلاش میں کھڑے نظر آتے ہیں اتنی محنت اگر وہ اپنی جو ان کی ڈیوٹی ہے ادھر کریں تو لاہور شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم کبھی نہ ہو وہ لگتا ہے زیادہ ریونیو اکٹھا کروانے کے چکر میں اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر نبھا رہے ہیں اور ان کا شکار اکثریت میں غریب لوگ ہی ہوتے ہیں جن سے وہ بدتمیزی بھی کر لیتے ہیں اور موٹر سائیکل بند کروانا یا تشدد کرنا ان کے لئے کوئی مسلہ ہی نہیں جبکہ بڑی کسی گاڑی والے کو روکنے کی جرا±ت بھی نہیں کرتے کیونکہ ان کو علم ہے کہ وہ کوئی بڑی شخصیت ہی ہو گی ان کو روکنے کا مطلب خود کو کسی مصیبت میں مبتلا کرنا ہے اسی لئے ہم جیسے لوگوں کو ہی پکڑ کر کوئی نہ کوئی غلطی نکال کر چالان کر کے اپنی کارروائی ڈالنے میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا ظلم یہ ہے کہ اکثر ان وارڈنز کے قریب ہی چالان کے جرمانے کی ادائیگی کے لئے جیز کیش دکانداروں کے نمائندے بھی بیٹھے ہوتے ہیں جن کے پاس وارڈنز بھیجتے ہیں کہ ان کے ذریعے جرمانہ ادا کریں اور اپنا شناختی کارڈ یا بک واپس لیں جیز کیش والے جرمانے کے ساتھ فی کس چالان بیس روپے زائد وصول کرتے ہیں سمجھ سے باہر ہے کہ وارڈنز نے ان کو اپنے قریب کیوں بٹھا رکھا ہے اور ان کے پاس کیوں بھیجتے ہیں ابھی کہ چالان ہونے کی صورت میں جرمانے کی رقم تو کسی بھی جیز کیش والی دکان پر جا کر ادا کی جا سکتی ہے یہ سب دیکھ کر لگتا ہے کہ وارڈنز کے ساتھ ان کے کوئی معاملات طے ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے التجا ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے اور جو ایسی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جائیں جبکہ اس حوالے سے ترجمان سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کا جیز کیش والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ کسی وارڈنز نے ان کو اپنے پاس بٹھایا ہے جس کا بھی چالان ہوتا ہے اس کی مرضی ہے جہاں اس کا دل کرے جا کر چالان کے جرمانے کی رقم ادا کرے اس کے علاوہ اگر کوئی وارڈنز کسی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے تو اس کی شکائیت کریں میرٹ پر کارروائی ہو گی اور جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وارڈنز کا ریونیو جمع کرنے کیلئے غریب موٹر سائیکل سواروں کا شکار
















